فیصل آباد ، میٹرک امتحانات کا نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 73 اعشاریہ 15 فیصد

Published on August 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 62 ہزار 196 امیدواروں نے شرکت کی
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد: تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک امتحانات نتائج کا اعلان کردیا۔فیصل آباد: کمشنر فیصل آباد زاہد حسین نے بطور چیئرمین بورڈ میٹرک رزلٹ بورڈ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا۔ میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 62 ہزار 196 امیدواروں نے شرکت کی تعلیمی بورڈ نتائج کے مطابق میٹرک میں ایک لاکھ 18 ہزار 650 طلبہ پاس ہوئے۔ میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 73 اعشاریہ 15 فیصد رہا تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی طرف سے میٹرک نتائج میں کسی طالب علم کی پوزیشن کا اعلان نہیں کیا گیا۔ میٹرک رزلٹ بورڈ ویب سائٹ اور موبائل فون کے ذریعے معلوم کیا جا سکے گا موبائل سے رزلٹ معلوم کر نے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر 800240 بھیجنا ہوگا۔ کمشنر آفس میں رزلٹ اپ لوڈ کرنے کے موقع پر کنٹرولر امتحانات بورڈ ڈاکٹر محمد جعفر علی بھی موجود تھے۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ، پی آر او ساجد نقوی، احسان احمد بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes