پیمرا نے متنازعہ مواد نشر کرنے پر جیو انٹرٹینمنٹ چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا

Published on May 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 798)      No Comments

0111اسلام آباد ۔۔۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے متنازعہ مواد نشر کرنے پر جیو انٹرٹینمنٹ چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے جیو انٹرٹینمنٹ چینل پر14 مئی کو شائستہ واحدی کی میزبانی میں دکھائے جانے والے مارننگ شو’’اٹھو جاگو پاکستان‘‘ پروگرام پر چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری طور پر وضاحت طلب کی ہے۔ پیمرا نے مارننگ شو کے اس پروگرام میں متنازعہ مواد نشر کئے جانے کا پتہ چلتے ہی فوری وضاحت طلب کی ہے۔ چینل کو پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی شقوں(اے )i اینڈ پی کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یہ شق پیمرا کے قواعد2009ء کے شیڈول میں شامل ہے جن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا پروگرام نشر نہیں کیا جائے گا جس میں (اے) کسی بھی مذہب، فرقہ ،کمیونٹی بارے نازیبا الفاظ کہے گئے ہوں یا مذہبی فرقوں یا نسلی گروپوں بارے تحقیر آمیز الفاظ استعمال یا مواد دکھایا گیا ہو یا جس سے عدم ہم آہنگی ، طبقاتی یا فرقہ واریت جیسے رویوں کو فروغ ملے۔(i)یہ مواد بنیادی ثقافتی اقدار، اخلاقیات اور اچھے طور اطوار کے خلاف ہو۔(پی) اس میں نظریہ پاکستان یا اسلامی اقدار کے خلاف مواد شامل ہو۔ دریں اثناء پیمرا کو پیمرا کی ویب سائٹ اور کمپلینٹ کال سینٹر کے ذریعہ پروگرام کے خلاف عوام کی 5 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پیمرا ایکٹ 2007ء کی دفعہ 26 کی روشنی میں یہ شکایات کونسل آف کمپلینٹس کے حوالے کی جارہی ہیں تاکہ اس معاملے کا فوری طور پر ایک ہفتے کے اندراندر فیصلہ کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog