سرکل بورے والا ڈاکووں اور دیگر خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا آسان ہدف

Published on August 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

شہری دس لاکھ سے زائد نقدی،زیورات،موبائل فون اور موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھے
بورے والا(یواین پی) بورے والا سرکل کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے شہریوں کو اسلحہ دکھا کر لوٹ مار معمول بن گیا گزشتہ روزتھانہ شیخ فاضل کی حدود نزد چکنمبر 409/ای بی میں 3نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر رحمت اللہ قوم کھرل سے 35 ہزار روپے نقدی موبائل فون اور شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہوگے،دوسری واردات تھانہ ساہوکا کی حدود بن موڑ کے قریب 3نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر راشد محمود قوم رحمانی سکنہ ساہوکا سےہزاروں روپے نقدی اور 2 موبائل فون چھین لیےتھانہ گگو کی حدود چکنمبر 239/ای بی میں محمد حفیظ ولد محمد حنیف کے گھر 6/7 نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 8تولا طلاءزیورات ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی 4عدد موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،،تھانہ گگومنڈی کی حدود میں 2 نامعلوم مسلح ڈاکو 225/ ای بی کے عبدالحمید نامی زمیندار سے 20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر چلتے بنے ان وارداتوں کا تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جاسکا شہریوں نے آئی جی ساوتھ پنجاب سے امن و امان کی بگڑتی ہوئے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme