سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افراد کے بیمار ہونیکا خدشہ

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

ڈینگی، ملیریا، خسرہ اور پولیو پھیلنے کے امکانات کئی گنا بڑھ گئے
اسلام آباد (یواین پی) ماہرین صحت اور فلاحی اداروں نے سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے مطابق ڈاکٹر شہزاد علی خان پاکستان میں سیلاب سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، چند ہفتوں میں لاکھوں افراد آلودہ پانی اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثر ہوں گے۔ڈاکٹر شہزاد علی خان کا کہنا ہے کہ سیلابی علاقوں میں ٹائیفائیڈ اور ہیضے کی مشترکہ ویکسین ہر شخص کو لگائی جائے۔ماہر امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق سیلابی علاقوں میں ڈینگی، ملیریا، خسرہ اور پولیو پھیلنے کے امکانات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بچوں میں ویکسی نیشن کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔فلاحی ادارے الخدمت ہیلتھ فانڈیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سیلاب زدگان کے علاج کے لیے ایک ارب روپے کی دوائیں درکار ہیں، درکار ادویات اور اشیا کی لسٹ بنا لی ہے، اس کے علاوہ ادویات عطیہ نہ کریں۔الخدمت ہیلتھ فانڈیشن کا کہنا ہے کہ ادویات کی لسٹ پاکستان ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes