جذبہ اور لگن سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے بڑھیں عرفان علی کاٹھیا

Published on September 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر آف ایکسی لینس کے ننھے کھلاڑیوں کی سیلاب زدگان کی مدد کی کاوش کو سراہا
اوکاڑہ (یواین پی) کراٹے سنٹر آف ایکسی لینس اوکاڑہ کے ننھے کھلاڑیوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اپنے جیب خرچ سے اکٹھی کی گئی رقم ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کو پیش کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج،سنٹر آف ایکسی لینس کے ماسٹر ز نعیم اختر،محمد وسیم طارق بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے سنٹر آف ایکسی لینس کے ننھے کھلاڑیوں کے اس جذبہ حب الوطنی اور سیلاب زدگان کی مدد کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ہر پاکستانی اسی جذبہ اور لگن سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئے تو وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کو اس مصیبت سے نکال لیں گے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا سنٹر آف ایکسی لینس کے ننھے کھلاڑیوں سے گھل مل گئے انہوں نے ننھے کھلاڑیوں کو شاباش دی اور انہیں امید اور حوصلے کے پیام بر قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے سنٹر آف ایکسی لینس کے ماسٹرز نعیم اختر اور محمد وسیم طارق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ننھے کھلاڑیوں کی تربیت میں ایک استاد ہی بہترین کردار ادا کر سکتا ہے اگر اسی محنت،لگن سے کھلاڑیوں کی تربیت کی گئی تو وہ دن دور نہیں جب یہ ننھے کھلاڑی پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes