ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ اچانک الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے اور شعبہ بلڈ بینک کا تفصیلی معائنہ کیا

Published on September 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ اچانک الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے اور شعبہ بلڈ بینک کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے علاج معالجہ کے لئے دستیاب سہولیات کو چیک کیااورطبی مشینری کی ورکنگ حالت کا جائزہ لیا۔انہوں نے بلڈ بینک میں خون کی دستیابی اور ڈونرز کی صورتحال پر بریفنگ لی اور ضروری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنے چاہیں جس کے لئے اچانک انسپکشنز کا عمل بھی جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy