فیصل آباد، سینئرنیوز فوٹوگرافر غلام علی جاوید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

Published on September 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی) سینئرنیوز فوٹوگرافر غلام علی جاوید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (اناللہ وانا الیہ راجعون) وہ صحافتی دنیا کا ایک معتبر نام تھے، جنہوں نے اصولوں کی پاسداری، بلند کرداری اور فرض شناسی کو اپنا نصب العین بنائے رکھا اور بھرپور محنت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، انہوں نے اپنی صحافتی زندگی میں50 سال سے زائد کا عرصہ, روزنامہ نوائے وقت, روزنامہ امروز اور ڈیلی پاکستان ٹائمز,ڈیلی بزنس رپورٹ میں بطور فوٹوگرافر خدمات سرانجام دیتے رہے۔”جبکہ ڈیلی بزنس رپورٹ“ فیصل آباد میں 30سال سے کام کررہے تھے اور یہاں مالکان اور تمام سٹاف ممبران کے ساتھ ان کا بڑے احترام کا رشتہ تھا اور انہیں ہمیشہ بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا، مرحوم ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی‘ وطن عزیز پاکستان اور قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے مصروف عمل رہے۔اسلامی اقدار کا فروغ ان کا مشن تھا، انہوں نے ”ڈیلی بزنس رپورٹ“ میں نماز ظہر کی باجماعت ادائیگی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا اور صفیں وہ خود لیکر آئے جو آج بھی موجود ہیں اور ان کی یاد تازہ کرتی رہیں گی، مرحوم کی نمازجنازہ گورنمنٹ مسلم ہائی طارق آبادکے گراونڈ ادا کی گئی جس میں بیورو چیف مقبول احمد لودھی, صدرپریس کلب شاہدعلی, چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف منیر,ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق, صحافیوں، تاجروں وصنعت کاروں، قومی وصوبائی اسمبلی کے ممبران، علمائے کرام، پیران عظام، سیاسی، سماجی، مذہبی، وکلاءتنظیموں کے عہدیداروں اور سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحوم کو اشکبار آنکھوں سے قبرستان بابا نور شاہ ولیؒ میں سپردخاک کر دیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy