کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کاخاتمہ کردیا، ڈی جی رینجرز سندھ

Published on July 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments


کراچی(یو این پی)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کاخاتمہ کردیا ہے۔ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، شہری اطراف میں نظر رکھیں اورمشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں، دہشت کی علامت سمجھے جانے والوں کا آج کوئی نام لینے والا بھی نہیں۔ڈی جی رینجرزسندھ نے لیاری یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہاکہ لیاری میں امن لوٹ آیا ہے۔عوام اپنے بچوں کی سرگرمیوں پرنظررکھیں۔ لیاری نے بہت بڑے بڑے نام دیئے ہیں۔ اسکولوں میں بچوں کواخلاقیات کابھی درس دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ایدھی صاحب ہمارے دل میں رہتے ہیں۔ نوجوان اپنے اندر رول ماڈل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اطراف میں نظر رکھیں اورمشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔ دہشت کی علامت سمجھے جانے والوں کا آج کوئی نام لینے والا بھی نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog