مہنگائی ملکی تاریخ میں 47 سال کی بلندترین سطح پر ہے‘ وزیر خزانہ

Published on September 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہونے کا اعتراف کرلیا۔ میڈیا کے مطابق خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ملکی تاریخ میں 47 سال کی بلندترین سطح پر چل رہی ہے، مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے اور رواں مالی سال مہنگائی اوسطاً 15 فیصد رہے گی جب کہ رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو 3.5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں درآمدی ادائیگیوں کو ڈالر کی آمد کے برابر ہونا چاہیے لیکن اگر میرے پاس ڈالر محدود ہیں تو میں اس سے گندم اور کھانے کی چیزیں خریدوں گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy