جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مقصد مثالی اور روشن پاکستان کا قیام ہے۔ایس۔اے۔صہبائی

Published on August 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا مقصد مثبت میڈیا کے فروغ سے مثالی پاکستانی قوم کا قیام ہے کیونکہ قائدِ اعظم کا پاکستان دنیا میں دینِ اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لیے معرضِ وجود میں آیا۔ان خیالات کا اظہار معروف ادیب،صحافی،شاعر،سماجی کارکن اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)کے مرکزی صدر ایس۔اے۔صہبائی نے 14 اگست جشنِ آذادیِ پاکستان اورجرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے پاکستانی صحافی مثبت میڈیا کے فروغ سے روشن پاکستان کے لیے کام کریں۔پاکستان ہے تو ہم ہیں،پاکستان ہی ہمارا تشخص ہے۔دنیا کے کسی کونے میں بھی ہم چلے جائیں،ہماری پہچان پاکستان ہی رہے گی۔ہمیں دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہے۔
ایس۔اے۔صہبائی نے اس موقع پر میڈیا اراکین کو ذاتی پسند و ناپسندیدگی کو بالائے طاق رکھ کر ایک مرکزی پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی تلقین کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ صحافتی حقوق کی بحالی کے لیے صحافتی اتحاد موجودہ دورکی اہم ضرورت ہے۔صحافتی اتحاد کی بدولت ہی ہم اپنے غریب صحافی بھائیوں کے خاندان کے روشن مستقبل کے لیے کام کر سکتے ہیں۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی سبھی صحافتی تنظیموں کو سپورٹ کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ اب جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا شمار دنیا میں پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم میں ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes