حکمران عوام پر بجلی‘ گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ظلم کررہے ہیں سینیٹر کامل علی آغا

Published on September 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

لاہور(یو این پی) مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سینیٹر کامل علی آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جھوٹوں کا ٹولہ ہے۔ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہوگیا ہے۔ظلم کے دن تھوڑے ہیں عوام پر جو ظلم بجلی‘ گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے یہ غلام حکمران کررہے ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔عمران خان وہ لیڈر ہے جس نے قوم کی سوچ کو تبدیل کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق ایک حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں۔ اب آنیوالے دنوں میں ن لیگ کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ دشمن ملک بھارت کی آبی جارحیت کے پیش نظر آبی ذخائر کی تعمیر کوہمیں اپنی اولین ترجیحات میں سرفہرست رکھنا ہوگا اگر ایسانہ کیا گیا تو پاکستان کے عوام سیلابی صورتحال کا آئندہ بھی شکار ہوتے رہیں گے اور اسی طرح جانی و مالی نقصان کا پاکستانیوں کا سامنا کرنا پڑتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题