لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے نیشنل گرڈ میں 1700میگاواٹ نئی بجلی کا اضافہ کیا گیا ہے خالد حسین باٹھ

Published on May 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

4
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خالد حسین باٹھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے معاشی زاویوں کی سمت درست کر کے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے اپنے عزم کا عملی ثبوت دیا ہے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے نیشنل گرڈ میں 1700میگاواٹ نئی بجلی کا اضافہ کیا گیا ہے نندی پور پاور پراجیکٹ کی صرف آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں تکمیل اسی سلسلہ کی کڑی ہے اور چھ ماہ کے مختصر عرصہ میں چولستان میں قائد اعظم سولر پارک کا قیام بھی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت ہے چین نے 135ارب کی سرمایہ کاری کر کے پاکستان کی ترقی میں میاں محمد نواز شریف کے عظیم وژن کا اعتراف کا اعتراف کیا ہے ریلوے کے نظام بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ پی آئی اے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بناد یا گیا انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت اور پی پی پی کے دور میں ایک بھی میگاواٹ بجلی پید انہیں کی گئی جس سے ملک اندھیروں کا شکار ہو گیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ کمی کر کے عوام دوستی کا ثبوت پیش کیا ہے یہی میاں محمد نوا زشریف کے وژن کے ثمرات ہیں اور ملک وقوم کے لیے ان کی قیادت مزید کامیابی و کامرانی لائے گی ۔انہوں نے کہا کہ 11مئی کو عمران خان اور طاہرا لقادری کے شو ناکام ہو گئے عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اور ان کی قیادت پر عوام نے اعتماد کا باربار اظہار کیا ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) وفاقی اور چاروں صوبوں کی حکومتیں بنائے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes