سندھ میں اچانک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ

Published on March 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

کراچی (یواین پی )سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 13کیسزسامنے آگئے جس کے بعد صوبے بھر میں متاثر افراد کی تعداد 34ہو گئی ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتا یا کہ تفتان سے سکھر آنے والے 40زائر ین کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 13افراد کے نمونے مثبت آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سکھر میں 293 زائرین تفتان سے آئے ہیں۔ ہمیں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ میں مزید میڈیکل اور دیگر سٹاف سکھر بھیج رہا ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاون کی کوئی صورتحال نہیں، کچھ عناصر راشن اکھٹا کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes