سرکاری ادارے شہریوں کے لئے سہولت اور آسانی پیدا کریں عرفان علی کاٹھیا

Published on September 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

ہمیں سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال رکھنے کے لئے نہ صرف محنت کرنا ہے
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ضلع میں جاری ہفتہ صفائی مہم کے سلسلہ میں جی ٹی روڈ پر صفائی ستھرائی اور پودے لگانے والی ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے صفائی مہم میں حصہ لینے والے ملازمین کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے لئے سہولت اور آسانی پیدا کریں اداروں کا وقار ان کی کار کردگی سے بہتر سے بہترین ہوتا جاتا ہے ہمیں سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال رکھنے کے لئے نہ صرف محنت کرنا ہے بلکہ شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہیں برسات کے ان دنوں میں صفائی کی اہمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے ماحول کو صاف ستھرا اور بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے فوری اقدامات ازحد ضروری ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہفتہ صفائی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں کوڑا کرکٹ گلیوں میں نہ پھینکیں گھروں کا کوڑا،شاپر گٹروں میں نہ بہائیں انہوں نے کہا کہ شہروں،قصبات اور گاؤں کی سطح پر بھی مقامی افراد صفائی ستھرائی کے لئے آگے آئیں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں سرکاری اداروں کی ذمہ داری میں معاونت کریں بلکہ ہر شہری اس میں اپنا کردار ادا کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes