تحریک انصاف کا بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ

Published on November 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

babar
اسلام آباد:(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے کیس میں بابر اعوان کو اپنا نیا قانونی وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے سے قبل عمران خان پارٹی سے مشاورت بھی کریں گے۔ بابر اعوان کو پاناما کیس کی اگلی پیشی کے لئے تیاری کا بھی کہہ دیا گیا ہے جبکہ فیصلے کی حتمی منظوری عمران خان لندن سے واپسی پر دیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس لڑنے والے وکیل حامد خان نے میڈیا ٹرائل کی وجہ سے کیس کی پیروی کرنے سے عمران خان سے معذرت کر لی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题