ختم ہوا انتظار، 187 دن بعد تعلیمی ادارے کھلنے کا آغاز آج سے ہوگا

Published on September 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں بروز منگل مورخہ 15 ستمبر سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تمام طلبہ کو ماسک پہن کر جانا ہوگا۔ ہاتھ دھونے، سینیٹائزر کے استعمال اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے انتظامات کو عالمی اداروں، ذرائع ابلاغ اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی قابل تعریف قرار دیا ہے۔تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر نے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں اس کے مطابق والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں۔
کھانسی یا بیماری کی صورت میں طلبہ کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔
اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔
بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں تعلیمی ادارے کو مطلع کیا جائے۔
طلبہ ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں اور ہاتھ با قاعدگی سے دھوتے رہیں۔
سکول وینز کے ڈرائیور بھی اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں گے۔
پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں یاسر کے مطابق ایک ڈیسک پر دو طلبہ نہیں بیٹھیں گے۔ کلاسز روزانہ ہوں گی، متبادل دنوں کی کوئی پالیسی نہیں ہوگی۔دوسری جانب تعلیمی ادارے بھی طلبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کی کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes