پنجاب، طلبا و طالبات کے انٹر میڈیٹ پارٹ ون میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

Published on September 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئر مینز نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں میٹرک کا سالانہ امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات کے فرسٹ ایئر(گیارہویں جماعت) میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے سیکرٹری ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے اے پی پی کو بتایاکہ انٹر میڈیٹ پارٹ ون /فرسٹ ایئر /گیارہویں جماعت کے تعلیمی سیشن 2022-24میں داخلوں، رجسٹریشن،آن لائن ڈیٹا انٹری اور ریٹرن ترسیل کے شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلے 10ستمبر سے 24اکتوبر تک،500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 25اکتوبر سے 8نومبر تک وصول کئے جائیں گےانہوں نے بتایاکہ رجسٹریشن فیس فی طالب علم 1000روپے، پراسیسنگ فیس فی طالب علم 395روپے اور سپورٹس فیس فی طالب علم 100روپے ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ ایسی صورت میں اگر امیدوار ذمہ دار نہ ہو مگر اس کا میٹرک کا نتیجہ تاخیر سے ملے تو رزلٹ کے 10یوم کے اندر بھی داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ شیڈول سرکاری کالجز سمیت الحاق شدہ کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولز پر بھی لاگو ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes