فیصل آباد،ڈی ٹائپ کالونی محمدی چوک سے ملحقہ کاکا برف والی گلی میں گٹروں کے غلیظ پانی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا

Published on September 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد ڈی ٹائپ کالونی محمدی چوک سے ملحقہ کاکا برف والی گلی میں گٹروں کے غلیظ پانی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا۔ گندے پانی اور تعفن کی وجہ سے مکین مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رُخ کرنے لگے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسا احمد رضا نے سیوریج سسٹم کی صفائی کرنے کی بجائے اہل علاقہ کی تذلیل کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محمدی چوک سے ملحقہ کاکا برف والی گلی میں مکان نمبر 1852 تا 1865 اور 1829 تا 1840 میں واسا اور عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب تمام ایک سال سے سیوریج کے گندے پانی نے تباہی مچا رکھی ہے اور وہاں کے باسیوں نے واسا کو بار بار درخواستیں گزاری کہ گٹروں کی صفائی کروائی جائے لیکن وہاں پر موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد رضا اور ان کے ماتحت عملہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور گٹروں کی صفائی کرنے کی بجائے عملہ دفتروں میں حاضری لگا کر غائب ہو جاتا ہے اور مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کام کرنے کی بجائے شکایت کرنیوالوں کی تذلیل کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایک سال سے گٹروں کی صفائی نہیں کی گئی جسکے باعث اوورفلو ہونے والے گٹروں کے گندے غلیظ پانی سے گھروں سے نکلنا دشوار ہو چکا ہے۔ تعفن کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اہل علاقہ نے ایم ڈی واسا عامر عزیز اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ٹائپ کالونی میں کام چور عملہ کو تبدیل کیا جائے اور ان کی گلیوں میں گٹروں کی صفائی کروائی جائے تاکہ اہل علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy