پنجاب میں سیاسی تبدیلی، ق لیگ کے نصف ایم پی ایز کا شجاعت سے رابطہ

Published on September 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

کاہنہ( یواین پی) پنجاب میں سیاسی تبدیلی، ق لیگ کے نصف ایم پی ایز کا شجاعت سے رابطہ، پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے،سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے مائنس ون فار مولا کے بارے میں خود ہی اعتراف کرکے اپنی پارٹی کے ممبران میں مایوسی پھیلا دی ہے ،اس سے قبل وہ یہ الزام لگا چکے ہیں کہ ان کی پارٹی کے ممبران پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے ا ور پنجاب حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے،پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے، دوسری جانب، مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں نصف یا اس سے زائد ارکان کے چوہدری شجاعت کے ساتھ روابط کی اطلاعات، حکمران اتحاد سیلاب زدگان کیلئے اقدامات پر وزیر اعظم، وزیر خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن، نواز شریف کی عالمی برادری سے نتیجہ خیز رابطوں پر بلاول بھٹو کی تعریف، ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کا فوکس سیلاب زدگان کی فوری بحالی پر ہے جبکہ حکمران اتحاد میں دوسری ترجیح کے طور پر پنجاب میں آئینی طریقے سے حکومتی تبدیلی کیلئے حکمت عملی طے کی جارہی ہے شجاعت کے ساتھ رابطہ کرنیوالے ارکان نے ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy