سوات سمیت دیگر جگہوں پر ڈیم بنانا پڑیں گے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Published on September 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

دادو (یواین پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید بڑے ڈیم بنانا پڑیں گے، کس جگہ پر ڈیم بنانا پڑیں گے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، سوات سمیت دیگر جگہوں پر ڈیم بنانا پڑیں گے، تاکہ سیلاب سے بچنے کے علاوہ ہم بجلی بھی وافر بنا سکیں۔ انہوں نے دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تقریباً پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرچکا ہوں، اوتھل سے لے کر نصیرآباد، راجن پور، سوات، لاڑکانہ ، شداد کوٹ ، خیرپور اور دادو میں آیا ہوں، سب سے زیادہ تباہی اس علاقے میں آئی ہے، یہاں منچھر جھیل اور حمل جھیل جن کا فاصلہ 100کلومیٹر ہے وہ مل چکی ہیں، باقی علاقوں میں ریسکیو کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے، جہاں پر کوئی بیمار تھا،زخمی ہوگیا، کسی کو سانپ کاٹ گیا ،وہاں پر ہم نے اپنی بوٹ بھیج کر ان کو ریسکیو کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy