فیصل آباد، کرنٹ لگنے سے جاں بحق الیکٹریشن باپ بیٹا کو سپردخاک

Published on September 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ نڑوالا روڈ جواد کلب کے قریب کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے الیکٹریشن باپ بیٹا کو سپردخاک کر دیا گیا، ایک ساتھ جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، علاقہ کی فضا سوگوار۔تفصیل کے مطابق نڑوالا روڈ پر واقع ولی پورہ کے رہائشی 50سالہ مظفر ولد انور اور اس کا 23سالہ بیٹا بلال ولد مظفر جواد کلب کے قریب زیرتعمیر گھر میں بجلی کا کام کر رہے تھے اور گھر کی چھت پر لوہے کی سیڑھی لے جا رہے تھے کہ اچانک آہنی سیڑھی بجلی کی مین تاروں کو چھونے سے زوردار بجلی کا جھٹکا لگا اور 23 سالہ بلال بے ہوش ہو کر گر پڑا اور باپ بیٹے کو بچانے کیلئے آگے بڑھا تو اس کو بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے گر پڑا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو باپ بیٹا زندگی کی بازی ہار چکے تھے، جس پر پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیں۔باپ بیٹے کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy