نواز شریف کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت

Published on September 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی۔ این ای108 میں چوہدری عابد شیر علی کو انتخابی مہم جاری رکھنے کا حکم، پارٹی قائد کی ہدایات پر شب وروز عمل پیرا ہو کر تاریخ ساز کامیابی حاصل کرینگے، لیگی ورکروں کا عزم۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد‘ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور دیگر پارٹی قیادت نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر نگاہیں مرکوز کر لی ہیں اور 9 اکتوبر کو 4 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے جبکہ این ای108 سمیت دیگر حلقوں میں بھی جلد ضمنی انتخابات کے پیش نظر امیدواروں کو انتخابی مہم جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔میاں محمد نواز شریف نے سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی سے کہا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کیلئے متحرک ہوں اور رابطہ عوام مہم تیز کر دیں، پارٹی قائد کے احکامات کی روشنی میں چوہدری عابد شیر علی اور لیگی ورکروں میں بھرپور جوش وجذبہ پیدا ہوا ہے اور این ای108 سے چوہدری عابد شیر علی کی تاریخ ساز کامیابی یقینی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题