ریاض(یواین پی ) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام شاپنگ مالز، باغات اور ساحل سمندروں کو عوام الناس کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے صرف سپر مارکیٹس اور فارمیسیوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی تھے۔سعودی عرب میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ شارجہ اور ابوظہبی میں نائٹ کلبز اور پارکس بھی عارضی طورپر بند کر دیئے گئے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت تمام اقامہ ہولڈرز کو ملک میں واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس دیا تھا تاہم 24 گھنٹے پہلے ہی غیر ملکی پراوزیں بند کر دی ہیں۔ سعودی عرب نے تمام عمرہ زائرین کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایات کی تھی۔حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور چند روز قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مطاف کو بھی خالی کروا کر خانہ کعبہ میں جراثیم کش سپرے کیا گیا تھا۔