شریانوں سے خون کے مکمل انخلا کے لئے جانور کو ذبح کرنے کے بعدچار گھنٹے تک لٹکا کر رکھیں

Published on September 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 696)      No Comments

15
کوئٹہ(یو این پی)قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے فوری بعد گوشت کھانا درست نہیں ہے۔ گوشت کو جانور ذبح کرنے کے آٹھ سے دس گھنٹوں کے دوران کھانا مفید ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق شریانوں سے خون کے مکمل انخلا کے لئے جانور کو ذبح کرنے کے بعدچار گھنٹے تک لٹکا کر رکھا جائے تو طبی لحاظ سے بہترہے کیونکہ ذبح کئے ہوئے جانور کی شریانوں سے مکمل طور پرخون نکلنے کے لئے چار گھنٹے درکا ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین نے شوگر و بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو تیز مصالحے دار گوشت کھانے سے گریز کی ہدایت کی ہے، زیادہ گوشت کھانے سے پیٹ کے امراض پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی زیادتی کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے گردے‘ کلیجی‘ مغز اور سری پائے کھانا مفید نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题