بابا ئے خود مختاری سرداررشید حسرت کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Published on May 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

1532111_323277934493701_5117202834784819865_n
جدہ رپورٹ ( زکیر احمد بھٹی )سعودی عرب جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جدہ یونٹ کی جانب سے بابا ئے خود مختاری سرداررشید حسرت(مرحوم) کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی معاہدہ کراچی فی الفور منسوخ کیا جائے۔ ہو لاڑ ڈیم کو کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق بنایا جائے۔ سردار محمد سلیم خان سردار روف کشمیری کی قیادت میں متحد ہیں مقبول بٹ شہید اور بابائے خود مختاری رشید حسرت(مرحوم) کے مشن کی تکمیل کے لئے کسی قرانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ میر اورنگزیب۔ سائیں واجد جدہ بابائے خود مختاری سردار رشید حسرت کی برسی کے موقع پر جمو و کشمیر لبریشن فرنٹ جدہ کی جانب سے ایک ۔تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت میر اورنگزیب یونس نے کی۔نظامت کے فرائض جے کے ایل ایف کے چیف آرگنائزر برائے سعودی عرب سائیں واجد نے سر انجام دئیے ۔مہمان خصوصی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ برائے سفارتی امور سردار محمد سلیم خان تھے۔تقریب میں ظفر حنیف ،میر پرویز اور صحافیوں سمیت دوسرے کئی افراد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد سلیم خان نے کہا کہ ہم لوگ مقبول بٹ شہید اور سردار رشید حسرت کے نقش قدم پر چل کر ہی کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچا سکتے ہیں سردار رشید حسرت دور اندیشی اور خود مختاری میں اپنی مثال آپ تھے مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کو جس طرح سردار رشید حسرت نے آگے بڑھایا اس کی مثال نہیں ملتی ہم سب ایک کشمیری قوم ہیں کشمیر کی تحریک آزادی کو لسانی،تعصب،اور برادی ازم سے بہت خطرہ ہے سب کشمیریوں کو قبیلوں سے باہر نکلنا ہو گا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گاہم اپنے اندر اتحاد پیدا کر لیں تودنیا کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی ہمیں اپنے اندر چھپے ہوئے دشمن کو بے نقاب کرنا ہو گا حکومت پاکستان نے خطہ کشمیر کو آزاد کشمیر کا نام دیا اور پھر کشمیر کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی شملہ معائدہ کشمیری قوم کی پیٹھ میں خنجر گھوپنے کے مترادف ہے انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاہدہ کراچی کو فی الفور منسوخ کیا جائے اور ہولاڑ دیم کو کشمیری قوم کی امنگوں کے مطابق بنایا جائے ہم سب عہد کرتے ہیں سردار رشید حسرت نے جس جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی کا علم بلند کیا اس کو کسی صورت سرنگوں نہیں ہونے دیں گےاور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے میر اورنگزیب یونس نے خطاب کے دوران کہا کہ مقبول بٹ شہید اور رشید حسرت کے مشن کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔آخر میں جدہ یونٹ کی تشکیل نو اعلان کیا گیا جس میں میر اورنگزیب یونس کو صدر،میر پرویز کو نئب صدر اور ظفر حنیف کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر بابئے خود مختاری رشید حسرت مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme