پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

Published on September 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی بل کی منظوری دیدی۔بل کے مطابق دیہاتوں اور شہروں میں یونین کونسل بنیں گی، تحصیل کونسل اور ٹاونز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردئیے گئے، صوبے کے ہر گاوں میں ایک ویلیج پنچائت کونسل ہوگی، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ ہو گی، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز۔ واسا، پی ایچ ایز میٹروپولٹین کے میئر کےماتحت ہوں گی۔بلدیاتی بل کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، پچیس ضلع کونسل اور گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوں گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ مئیر ہوگا، عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کرے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme