ڈسکہ کی خبریں ۔۔۔ ڈاکٹر عارف محمود کے قلم سے

Published on April 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

ڈسکہ کی خبریں ۔۔۔ڈاکٹر عارف محمود کے قلم سے

Abid
ناقص،سیاسی و ذاتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام خود کشی،چوریاں،ڈکیٹیاں کرنے اور مجرم بننے لگے ہیں عابد قریشی
ڈسکہ(یواین پی)پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح ٹیکس چوروں،مہنگائی ،دہشتگردی،بے روزگاری، ملاوٹ و ذخیرہ مافیہ کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام پرہوگئی ہے کی ناقص،سیاسی و ذاتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام خود کشی،چوریاں،ڈکیٹیاں کرنے اور مجرم بننے لگے ہیں اور5,6 خاندانوں نے گزشتہ چالیس سالوں سے اقتدار میں مختلف حکومتوں کی آڑ میںآکرملک میں لوٹ مار کر ملک کو دنیاکاسترارب ڈالر کا مقروض بنادیااور قومی اداروں وخزانوں میں کھربوں کی کرپشن کرکے ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے اگر گزشتہ چالیس سالوں سے اقتدار میں رہنے والے کرپٹ سیاستدانوں ،افسرشاہی کا بدترین احتساب کیا جائے توملک پھر ہی دنیا کا ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے اورسیاست دانوں سمیت تمام پاکستانیوں کا کھربوں ڈالر واپس ملک میں لایا جائے تو ہمارا روپیہ ڈالر کو بھی کراس کر جائے اور جس ملک میں تعمیر،انصاف،تعلیم،صحت جیسے ادارے منافع بخش بن جائے اور سرمایہ دار،جاگیردار،صنعت کار،بینکار،افسرشاہی نالائق اشرافیہ اورملک وعوام دشمن لوگ اقتدار میں آجائیں گے تو وہ ملک ہیرے،سونے،چاندی،اور قدرتی معدنیات کی دولت سے مالا مال بھی ہوتو وہ ملک و قوم کبھی بھی خوشحال و ترقی یافتہ نہیں بن سکتی اور چھیاسٹھ سالوں ہم یہ تباہی دیکھ بھی رہے ہیں اور حکمران عوامی مسائل حل کرنے اور گورنمنٹ ادارں کومنافع بخش بنانے کی بجائے ملک کے مقدس قومی اداروں پر تنقید کرنے اور سرکاری اداروں کی نجکاری اور عوام کوبنیادی سہولتیں نہ دہنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت ناکام ہونا شروع ہوگئی ہے ۔انٹرنیشل سطح پر تیل۔گیس، آئل اور ملک میں ڈالر کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن حکومت اس کافائدہ 98 فیصد غریب اور متوسط عوام کو دینے کی بجائے بڑے بڑے تاجروں، سرمایہ داروں اور اپنے ہی لیول کے لوگوں کو دے رہی ہے اور سیاسی جماعتوں نے آئین کی62,63شق پر نہ اترنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیکر آئین پاکستان ،الیکشن کمیشن اور عدلیہ کے حکم کا مزاق بھی اڑیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم منصوبہ غریبوں کی خوشحالی کا منصوبہ ہے جو اشرافیہ اپنے مفادات کی خاطر بننے نہیں دیتی اور کالاباغ ڈیم سمیت دیگرڈیم نہ بننے سے ہر سال سیلاب سے سینکڑوں انسانوں،جانوروں کاجانی اور ہزاروں مکان و لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے کھربوں روپے کا مالی نقصان ہوتا ہے اور مالی و جانی نقصانات سے بچنے کیلئے جب تک کالاباغ ڈیم سمیت دیگر آبی ذخیرے نہیں بنائے جاے تب تک ان جگہ پر سیلابی پانی تو سٹاک کیا جاسکتا ہے اور اگر سیلابی پانی جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بنجرصحرائی علاقوں کی طرف موڑدیا جائے تو ہماری لاکھوں ایکڑ بے کار بنجر رقبہ آسیراب ہو سکتا ہے
سیاسی آشیر باد سے ڈپٹی ڈی ای او نے ٹیچروں کا جینا محال کردیا
ڈسکہ(یواین پی)سیاسی آشیر باد سے ڈپٹی ڈی ای او نے ٹیچروں کا جینا محال کردیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ خاں جسے مقامی سیاسی نمائندوں کی آشیر باد حاصل ہے نے سیاسی حکم نامہ پر خالی نشست نہ ہو نے کے باوجود گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مندرانوالہ سکول میں ایک خاتون ٹیچر کی تقرری کے لئے اقلیتی ٹیچر عارف مسیح کو ہٹا کر نورین جہاں کو بطور ای ایس ٹی تقرر نامہ جاری کردیا اور عارف مسیح کو ہوم اسٹیشن سے 40کلومیٹر دور ڈی ای اوایلیمنٹری ایجوکیشن سیالکوٹ بھیج دیا گیا جس کو تاحال مارچ کی تنخواہ تک نہیں دی گئی جبکہ ای ایس ٹی احسان اللہ باجوہ کو گورنمنٹ جناح ایلیمنٹری سکول مین بازار ڈسکہ سے ٹرانسفر کر کے دفترڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری ایڈجسٹ کردیا گیا اس طرح دونوں سکول ٹیچرز احسان اللہ باجوہ اور عارف مسیح سیالکوٹ اور ڈسکہ میں شٹل کاک بن گئے ہیں سکول ٹیچرعارف مسیح کے مطابق اسے اقلیتی ہونے کی سزا مل رہی ہے 6بچوں کا باپ ہوں اور انتہائی غریب آدمی ہوں تنخواہ کی عدم ادائیگی اور ٹرانسفر کی وجہ سے بے حد پریشان ہوں جبکہ ای ایس ٹی احسان اللہ باجوہ کا کہنا ہے کہ اسے مقامی نمائندوں کی جنرل الیکشن میں حمایت نہ کر نے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے متاثرہ ٹیچرز نے خادم اعلی پنجاب اور ڈی سی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
دو مختلف واقعات میں ملزمان نے شادی شدہ خاتون سمیت دو افرادکو اغوا کرلیا
ڈسکہ(یواین پی)دو مختلف واقعات میں ملزمان نے شادی شدہ خاتون سمیت دو افرادکو اغوا کرلیا تفصیل کے مطابق موضع کوٹ گھمن کے رہائشی محمد ارشاد کا جواں سالہ بیٹا وقار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ راستہ میں کھڑے ملزمان شہبازوغیرہ8افراد اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے وجہ عناد ملزمان کے ہمراہ زمین کا تنازع چل رہا ہے جبکہ موضع سل کی رہائشی نسیم اختر اپنی بہو ماریہ کے ہمراہ مین بازار ڈسکہ میں خریداری کے لئے تو وہاں پر موجود ملزم رانا حماد اسے ورغلا پھسلا کر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا تھانہ صدر اور سٹی پولیس ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
بارہ افراد نے زدوکوب کر کے خاتون سمیت3افراد کو زخمی کردیا
ڈسکہ(یواین پی)بارہ افراد نے زدوکوب کر کے خاتون سمیت3افراد کو زخمی کردیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع بندہ کوٹ کی رہائشی بشیراں بی بی اپنی بیٹی بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ اپنے گھر موجود تھی کہ کاشف وغیرہ12افراد مسلح ڈنڈے سوٹے گھر میں داخل ہو ئے زدوکوب کر کے تینوں کو لہولہان کردیا جبکہ محمد آصف نامی ڈرائیور نے پسرور روڈ پرسڑک کے درمیان ٹریکٹر ٹرالی کھڑی کر رکھی تھی جسے ٹریفک پولیس کے ملازمان نے منع کیا تو ڈرائیور ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کی اور کار سرکار میں مداخلت کی تھانہ صدر اور سٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔
نامعلوم بس ڈرائیور کی ٹکر سے کار سوار سمیت دو افراد زخمی
ڈسکہ(یواین پی)نامعلوم بس ڈرائیور کی ٹکر سے کار سوار سمیت دو افراد زخمی تفصیل کے مطابق افشاں روڈ کے رہائشی میاں سلیم ولد عبدالحمید کا بیٹا محمد صدیق اپنی گاڑی میں سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیزر رفتار بس جسے نامعلوم ڈارئیور انتہائی غفلت لاپرواہی کے ساتھ چلا رہا تھا نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار محمد صدیق شدید زخمی ہو گیا بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ رحمان پورہ کا امیر حمزہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لایا گیا اور ابدائی طبی امداد کے بود فارغ کر دیا گیا تھانہ صدر پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
دوران گشت ایک ملزم سے چرس برآمد جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرتاشرابی گرفتار
ڈسکہ(یواین پی)دوران گشت ایک ملزم سے چرس برآمد جبکہ شراب پی کر غل غپاڑہ کرتاشرابی گرفتار تفصیل کے مطابق سٹی پولیس نے دوران گشت کالج روڈ پر ملزم محمد بشیر سے210گرام چرس برآمد کی جبکہ کالج روڈ پر ملزم شازب مشتاق شراب کے نشہ میں دھت شارع عام پر غل غپاڑہ کر رہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھانہ سٹی پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes