پاکستان میں سعودی سفیر کا سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Published on September 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کے دو جہاز خوراک اور دیگر روزمرہ کی اشیا لیکر پاکستان پہنچے، جن میں خیمے، کمبل، غذائی اور غیر غذائی پیکج اور کھجوریں شامل ہیں جو کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی گئی، اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد محمد العثمانی کے ہمراہ سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ ملکر متاثرین میں امداد کا کچھ حصہ تقسیم کیا، سعودی عرب کی جانب سے موصول ہونیوالی امداد پاکستان کے تمام صوبوں میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی جس سے متاثرین کو ریلیف ملے گا، یاد رہے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے ائیربرج قائم کر کے سعودی عوام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب متاثرین گھرانوں کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog