صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتیں

Published on September 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments


چوہنگ(یواین پی)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے، چوہنگ کے علاقہ میں حسنین کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،نواب ٹاون کے علاقہ میں اسد کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شاہدرہ کے علاقہ میں کاشف کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان،ڈیفنس میں عقیل کے اہل خانہ سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان،برکی کے علاقہ میں جنید سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان،کاہنہ میں اسلم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان،اقبال ٹاون کے علاقہ میں شاہد کے اہل خانہ سے 2لاکھ روپے مالیت کا سامان،گلبرگ میں سعید سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان،مسلم ٹاون کے علاقہ میں حیدر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔شاہدرہ اور ہڈیارہ سے گاڑیاں جبکہ راوی روڈ،گلشن راوی،سول لائن اور جوہر ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme