ٹھٹھہ پولیس کی بہترین کاروائیاں بڑی تعداد میں اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، اورگولیاں برآمد

Published on October 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ پولیس کی بہترین کارروائیاں بڑی تعداد میں اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوفس، میگزینس اور زندہ گولیاں برآمد قتل کے مقدمے میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار 1 کرمنل ملزم رائفل (222) سمیت گرفتار 1 منشیات فروش دیسی شراب سمیت گرفتار مقدمات درج تھانہ دھابیجی ایس ایس پی ٹھٹہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپیکٹر ممتاز علی بروہی، سب انسپیکٹر تھانہ گھارو محمد یعقوب بھٹی، انچارج ڈی آئی بی ٹھٹہ انسپیکٹر فیصل شفیع میمن و ٹیم نے غریب آباد مارکیٹ دھابیجی میں ایک بند پڑی گھر میں کارروائی کی گئی گھر کے فرش کے اندر چھاپہ ہوا اسلحہ، 3 ہینڈ گرنیڈس، 2 کلاشنکوفس، 9 میگزینس اور 500 زندہ گولیاں برآمد کی گئیں ہیں جس کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ دھابیجی پہ درج کیا گیا ہے تھانہ گھوڑاباڑی ایس ایچ او تھانہ گھوڑاباڑی سب انسپیکٹر عبدالمومن شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر گھوڑاباڑی کے قریب کاروائی کرکے 1 ملزم ایوب ولد آموں لالانی ملاح کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 1 رائفل (222) برآمد کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پہ مقدمہ درج کردیا اس کے علاوہ خفیہ اطلاع ملنے پر گھوڑاباڑی کے قریب کاروائی کرکے قتل کے مقدمے میں ملوث مطلوب ملزم دلبر مٹائی ملاح کو گرفتار کر لیا تھانہ گھارو سب انسپیکٹر محمد یعقوب بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گھارو شھر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم رجب ولد میر محمد جونیجو کو 200 پڑیاں زہریلا گھٹکہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر زاھد حسین شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھمپیر شھر میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم عبدالمجید ملاح کو 2 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog