فاروق آباد میں بجلی کی آنکھ مچولی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

Published on September 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی غائب رہنا روز کا معمول بن گیا رات بھر بجلی کی بندش سے بچوں اور بوڑھوں کا سکون تباہ
فاروق آباد(یو این پی)فاروق آباد میں بجلی کی آنکھ مچولی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی غائب رہنا روز کا معمول بن گیا رات بھر بجلی کی بندش سے بچوں اور بوڑھوں کا سکون تباہ کر دیا نہ دن کو سکون اور نہ رات کو شہری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت اور واپڈا فاروق آباد حکام کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی واپڈا بلوں میں ہر ماہ اضافہ کردیا جارہا ہے بھاری بل ادا کرنے کے باوجود بھی فاروق آباد کے شہری بجلی سے محروم ہو گئے رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی نے آوارہ مچھروں کا ٹنےسے معصوم بچوں اور بوڑھوں کا سکون برباد ہو گیا صبح کے اوقات نماز فجر ادا کرنے والے نمازی اور سکول جانے والے طالب علموں کو سکول کی تیاری کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے باعث شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کر کے شہریوں کو مسلسل بجلی فراہم کرتے ہوئے ریٹس میں کمی کی جائے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مکمل طور پر ختم کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题