پاکستان مسلم لیگ (ن) نے زعیم قادری کی اہلیہ کو زوردار جھکا دیدیا

Published on September 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں میں منتخب ہونے والی خاتون رکن عظمیٰ قادری کو شوز کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رکنیت سے استعفیٰ مانگ لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کی اہلیہ کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ قادری سے پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے استعفی مانگا گیا ہے،نوٹس میں کہا گیا کہ عظمیٰ قادری 5 روز میں استعفیٰ یا الزامات کا جواب دیں ورنہ نااہلی کے لیے قانونی چارہ جوئی ہوگی کیوں کہ عظمی قادری نے حلف اٹھانے کی تقریب سمیت وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے انتخاب میں بھی حصہ نہیں لیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی اجلاس میں حصہ نہیں لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy