حکومت کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے (ن)لیگی سیاست آئی سی یو میں داخل ہو چکی ہے؛عائشہ جٹ

Published on July 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 823)      No Comments
55
پی پی 232کے ضمنی الیکشن میں نواز شریف اور شہباز شریف خود آکر بھی (ن)لیگ کو شکست سے نہیں بچا پائیں گے
بورے والا (یوا ین پی)حلقہ پی پی 232کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے (ن)لیگی سیاست آئی سی یو میں داخل ہو چکی ہے قوم کو لوڈشیڈنگ،مہنگائی،کرپشن اور لاقانونیت جیسی بیماریوں میں مبتلا کرنے والی موجودہ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے7اگست کو حکومت کے خلاف عمران خاں کی قیادت میں ہر محب وطن پاکستان سڑکوں پر نکلے گا اور کرپٹ حکمرانوں کو اُنکے انجام تک پہنچا کر دم لے گا پی پی 232کے ضمنی الیکشن میں نواز شریف اور شہباز شریف خود آکر بھی (ن)لیگ کو شکست سے نہیں بچا پائیں گے حلقہ کے عوام نے الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ(ن)کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے کسی سیاسی دباؤ یا لالچ کے تحت صرف مفاد پرستوں کی وفاداریاں تبدیل کروائی جا سکتی ہیں باضمیر عوام کے فیصلوں کو ہرگز تبدیل نہیں کیا جاسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ کو کامیابی کے خواب دیکھنے پر ہم پابندی نہیں لگا سکتے سرکاری وسائل استعمال کرکے کامیابی کے خواب دیکھنے والوں کو انشاء اللہ بھاری اکثریت سے شکست دیں گے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog