شہباز شریف سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

Published on September 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

نیویارک (یواین پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سماجی مسائل بالخصوص بچیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی سطح پر وکالت کو سراہا۔ وزیراعظم نے حالیہ موسمیاتی سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور تباہی پر روشنی ڈالی جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ وزیراعظم نے سیلاب سے تعلیمی انفراسٹرکچر پر مرتب ہونے والے اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme