ڈاکٹر انور سجاد مرحوم کا ادب کی دنیا میں ایک بہت بڑا مقام تھا۔ ایس اے صہبائی

Published on June 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

اسلام اباد(یواین پی) جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ کے بانی معروف کالمسٹ ادبی حلقوں کی معروف اور ہردلعزیز شخصیت ایس اے صہبائی کی زیر صدارت ڈاکٹر انور سجاد مرحوم کے لئے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر تمام عہدے داران اور ممبران کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ جناب ایس اے صہبائ نے کہا کہ محترم ڈاکٹر انور سجاد مرحوم کا ادب کی دنیا میں ایک بہت بڑا مقام تھا۔ پاکستان میں ترقی پسند ڈرامہ نگار ادیب فکشن نگار کالم نگار اور اداکار کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ڈاکٹر انور سجاد خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے۔ ڈرامے اور ادب میں ایک نئے دور اور سوچ کو بام عروج پر پہنچایا۔ مثبت سوچ اور ترقی پسند رحجانات کے ملاپ کو انہوں نے ادب اور ڈرامہ میں پیش کر کے ایک نئی جہت اور سوچ کا راستہ ہموار کیا۔ ان کی سوچ اور ادب میں انکی خدمات کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں۔ آج کے اس افرتفری کے دور میں انکے فکشن نگاری کی وجہ سے ایک قاری کو بیک وقت ماضی حال اور مستقبل کے حالات اور ان پر دسترس کا سبق ملتا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme