ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ

Published on October 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ بوائز اینڈ گرلز سپورٹس کمپلیکس غلام محمدآبادمیں ہوئی جس میں بوائز کی چار اور گرلز کی تین اضلاع فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ کی ٹیموں نے حصہ لیا اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فیصل آبادنے ٹیبل ٹینس بوائز میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹیبل ٹینس اور تیسری پوزیشن ڈسڑکٹ چنیوٹ نے حاصل کی۔گرلز میں پہلی پوزیشن ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ،دوسری فیصل آباد اور تیسری پوزیشن جھنگ کی ٹیم نے حاصل کی اس چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسررانا حماد اقبال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرساجدہ لطیف،انٹرنیشنل پلئیر سید شجاعت پاشا اور دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے پلیئرز کے کھیل کو سراہا اورکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog