شہر قائد میں ڈینٹل کلینک پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ہلاک

Published on September 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

کراچی(یواین پی)شہر قائد کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ہلاک جب کہ خاتون سمیت دو غیر ملکی زخمی ہوگئے، وفاقی وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک پر پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دہری شہریت کے حامل دو غیر ملکی زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور کچھ دیر وہیں بیٹھا رہا، پھر موقع دیکھ کر غیر ملکی شہریوں پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر دو غیر ملکی میاں بیوی زخمی ہوئے جب کہ ایک غیر ملکی شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیا ہے جب کہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے سات خول ملے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme