وزیر خارجہ آج ایران کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Published on September 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف آج ایران کا ایک روزہ دورہ کریں گے، خواجہ آصف ایرانی قیادت نئی امریکی پالیسی، دوطرفہ تعلقات اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے پرتبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف ایرانی صدر حسن روحانی، نائب صدر محمد ناہاوندیان سے کلیدی ملاقاتیں کریں گے۔خواجہ آصف ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ ایرانی قیادت کو پاکستانی رہنماﺅں کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کا امکان ہے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت،معاشی سرگرمیوں میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog