غذائی قلت کے شکار بچوں کو غذائیت کی فراہمی کو یقینی گے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری

Published on September 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں کے عارضی بے گھر ہونے والے افراد کی کیمپوں میں غذائیت، میڈیکل کیمپس و دیگر سہولیات کی فراہمی کے متعلق ضلعی رابطہ کمیٹی (ڈی سی سی) کا اجلاس کمیپ آفیس مکلی میں منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، این اسٹاپ افسر ڈاکٹر راجیش کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ایدیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد بھٹو کے علاوہ محکمہ پاپولیشن، تعلقہ فوکل پرسنز، ڈبلیو ایچ او، سرسو، مرف، پی پی ایچ آئی، ہینڈز، آئی آر ڈی و دیگر مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور انچارج میڈیکل آفیسرز کو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث اموات کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا پابند بنائيں تاکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے تفصیلی فہرست تیار کرکے مزید حکمت علمی تشکیل دی جا سکے۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ عارضی بے گھر ہونے والے خاندانوں کے بچوں کی فہرست تیار کریں تاکہ غذائی قلت کے شکار بچوں کو غذائیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان خاندانوں کو فوڈ پیکٹ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ ہیلتھ کیمپ پلان اور 4 میٹرکس پلان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں بروقت جمع کرائیں تاکہ ایک ہی علاقے میں ڈبل سروس سے بچا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes