پارٹی قیادت نےمرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کےعہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

Published on October 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

کراچی (یواین پی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈمنسٹر یٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نےمرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کےعہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کو پیر سے باضابطہ دفتر جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی، پارٹی قیادت نے مرتضیٰ وہاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر جوائن کرکے رپورٹ دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرتضیٰ وہاب نے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے معاملے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور استعفیٰ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھیجا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题