حالیہ گلگت بلتستان کے انتخابات نے شک وشبہات پیدا کئے لیاقت بلوچ

Published on November 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی ) حالیہ گلگت بلتستان کے انتخابات نے شک وشبہات پیدا کر دیئے ہیں ۔ سیاسی جمہوری قوتوں کو ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے آئین جمہوریت اور پارلیمانی نظام کو بچانے کے لئے قومی ترجیحات پر متفق ہونا چاہیئے, حکومت کرونا کے پیچھے چھپنے کی بجائے عوامی مسائل کا حل کرے ۔ حکومت کشمیر کا سودا کر چکی ہے ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے بد ترین عزائم پوشیدہ ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے اوکاڑہ پریس کلب منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی مسلمہ قومی حکمت عملی ترتیب نہیں دی جس کی وجہ سے مہنگائی ،بے روزگاری اور سود جیسی لعنت سے چھٹکارا نہیں ملا۔ حکومت گزشتہ اڑھائی سالوں سے نان ایشوزکو ایشوز بنا کر گزارہ کر رہی ہے، ملکی نظریاتی بنیادیں اقتصادی صورتحال اور وحدت کو نقصان پہنچایا گیا، کشمیر کے بارے میں یہ تاثر گہرا ہوتا جارہا ہے کہ حکومت زبانی جمع کرکے عوام کو دھوکہ دیے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات کے جواب میں ان پر تشدد اوران کو قتل کیا جارہا ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی تحریک کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی مرحومکا جنازہ بہت بڑا تھا جس میں تمام مسالک،تمام سیاسی جماعتوں کے افراد شریک تھے اورمولانا خادم حسین رضوی کا جنازہ تاریخی اہمیت حاصل کر گیا۔ایک سوال کہ موجودہ حکومت کی کوئی ایس کارکردگی ہے جسکی جماعت اسلامی تائید کرے ،لیاقت بلوچ نے جواب دیا کہ ہم اس پر ایک کمشن قائم کرکے فیصلہ کریں گے جس پر صحافی نے کہا کہ اڑھائی سال سے آپ نے کمشن کیوں نہیں بنایا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes