امریکی تحریر نگارکلف ورڈ بگل کی ڈائریکٹر خالد حسن خان سے خصوصی بات چیت

Published on May 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 650)      No Comments

Ho
پاکستانی فلمسٹار میرا واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں
پاکستانی ٹی وی وفلمی ستاروں کے لیے کام کرنے کی راہ ہموار کی
لاہور(یواین پی) پاکستانی فلمسٹار میرا وہ واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں پاکستانی ٹی وی وفلمی ستاروں کے لیے کام کرنے کی راہ ہموار کی یہ بات امریکی تحریر نگار کلف ورڈ بگل سے خصوصی بات چیت میں ’’ہوٹل‘‘ فلم کے ڈائریکٹر خالد حسن خان نے کہی،کلف ورڈ بگل نے امریکی جریدے اور ویب سائٹ پر خالد حسن سے بات چیت کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خالد حسن خان نے دوران گفتگوبتایا جب 2005 ؁ء میں پاکستان اور بھارت کے سفارتی و کلچرل تعلقات بڑے کشیدہ تھے، ان دنوں انہی مشکلات کے دور میں واحد پاکستانی فلمسٹار میرا تھیں جنہوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فلم ’’نظر‘‘ میں کام کرکے بین الاقوامی شہرت حاصل کی، یوں دیکھا جائے تو ہندوستان کی فلمی نگری میں کڑے حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے دیگر ٹی وی اسٹار اور فلمی ستاروں کے لیے دروازہ کھولنے میں راہ ہموار کی اور آج دیگر فلمی ستارے اور ٹیلی وژن کے کامیڈی شوز میں شرکت کرنے والے پاکستانی ریلئٹی شوز اس کی تازہ مثال ہیں، کلف ورڈ بگل نے مزید لکھا کہ ’’پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ پاکستان میں نئی تاریخ رقم کرے گی، یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی بالی ووڈ کی فلم ہے جو لالی ووڈمیں شوٹ کی گئی، اس میں فلمسٹار میرا کے علاوہ تمام نئے اداکاروں کو آڈیشنز کے بعد کام کرنے کا موقع دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes