شہباز گل نے رمیش کمار کو گالی دیدی

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر رمیش کمار کو گالی دیدی۔ نجی ٹی وی چینل پر شہباز گل اور ان ہی کی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے درمیان بحث و مباحثہ جاری تھا۔ اس دوران شہباز گل کا کہنا تھا کہ رمیش کمار پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اقلیتیوں کی خصوصی نشست پر قومی اسمبلی آئے تھے، اب یہ عمران خان خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ان میں شرم و حیا ہوتی تو یہ پہلے خود ہی استعفیٰ دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ آدمی ہیں کینسر کی جعلی دوا بیچنے پنجاب آئے تھے۔ شہباز گل نے جب یہ بات کی تو رمیش کمار بیچ میں بات کرنے لگے اور اسی دوران مشتعل ہوکر رمیش کمار کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کیے اور کئی مرتبہ گالی بھی دی۔ اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ یہ لوگ تو الزام لگائیں گے ہی، بیڑہ غرق کرنے والے ہی یہ لوگ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme