کشمیر کا بنیادی مسئلہ حل ہونا چاہئے، نوازشریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

Published on September 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

1
اقوام متحدہ (یو این پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کشمیر کا بنیادی مسئلہ حل ہونا چاہئے، کشمیری عوام کو ان کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت دیا جانا چاہئے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو وعدے کی تکمیل کا انتظار ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، امن اور معاشی خوشحالی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے، سیلاب سے مکانات، فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی بروقت اور باعزت واپسی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ قومی سلامتی کو دوبارہ فعال بنانا ہے۔ تنازعات کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے، صدر جنرل اسمبلی کو پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے مکانات، فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار ترقی تشدد اور تنازعات کے حل کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی ہے، پائیدار ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے، امن اور معاشی خوشحالی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھنا ہو گا، خارجہ سیکرٹری سطح پر مذاکرات ملتوی ہونے پر افسوس ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes