بارش و سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا اور بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا – غضنفر علی قادری

Published on October 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

 

عوام کو تمام مطلوبہ بنیادی سہولیات اور ان کی خدمت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ 
ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطے میں بارش و سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران ان کے درمیان موجود رہ کر ان کے تمام درپیش مسائل معلوم کیئے اور متاثرین کی جانب سے پیش کردہ درخواستوں پر تحریری طور اور بذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین کو ٹینٹ، راشن، پینے کے صاف پانی سمیت تمام مسائل فوری طور حل کرنے کے احکامات جاری کیئے -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کو ہر ممکن یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انہیں ضلعی انتظامیہ کسی صورت تنہا اور بے یارو مددگار ہر گز نہیں چھوڑے گی – انہوں کہا کہ متاثرین کی بحالی اور انہیں اپنے آبائی گاؤں منتقل کرنے کیلئے تیزی کے ساتھ انتظامات کیئے جا رہے ہیں تاکہ وہ پہلے کی طرح معمول کے مطابق اپنی زندگی آسانی کے ساتھ بصر کر سکیں – ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ عوام کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی اور ان کی خدمت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے –
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes