پنجاب، خیبرپختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published on September 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بارش گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ریکاڑد کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوااور بالائی پنجاب میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا ، کالام 8، چراٹ ، پارا چنار6، میرکھانی، پشاور3، گلگت بلتستان ، بونجی 7، گوپس5 اورہنزہ میں2 ملی میٹر بارش ریکاڑد کی گئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت، تربت میں41، دادو اور سبی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق گلگت بلتستان کے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے اٴْس حسین علاقے کے نظارے مزید دل فریب ہوگئے۔ سطح سمندر سے ساڑھے 13ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دیوسائی نیشنل پارک میں تازہ برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا، ملک کے گرم علاقوں سے آنے والے سیاح دیو مالائی حسن سے مالا مال علاقے میں برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ بلندی پر واقع ہونے کے باعث دیوسائی کا زمینی رابطہ اسکردو سے صرف 4 ماہ بحال رہتا ہے جبکہ 8 ماہ یہاں برف کی وجہ سے زمینی راستے بند ہوجاتے ہیں اور سیاحتی سرگرمیاں بھی معطل ہو جاتی ہیں۔دیوسائی 3 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ایک وسیع وعریض علاقہ ہے جہاں سرسبز پہاڑ، چشمے اور خوبصورت پھولوں کی بہتات ہے جب کہ دیوسائی کی جنگلی حیات بھی اپنی مثال آپ ہے، یہاں گلہری سے مشابہت رکھنے والی گولڈن مارموٹ، سرخ لومڑیاں اور ہمالین بھورے ریچھ پائے جاتے ہیں۔حکومت نے دیوسائی کو نیشنل پارک قرار دیا ہے اور یہاں شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy