عمران خان نے مثالی ریاست کیلئے 11 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا

Published on April 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

لاہور (یواین پی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی مثالی ریاست کیلئے 11 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 11نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا نکتہ پورے پاکستان کیلئے ایک نصاب  تعلیم ہو گا جب کہ سارے ملک 

22کے عوام کیلئے ہیلتھ پالیسی متعارف کروائی جائے گی ، تیسرے نمبر پر ٹیکس سسٹم کو ٹھیک کیا جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے 10ارب روپے باہر جا رہے ہیں ، اقتدار میں آکر منی لانڈرنگ پر قابو پائیں گے ، چھٹی چیز ہم ہر شخص کیلئے روزگار کا انتظام کریں گے ، ہم اس ملک میں 50 لاکھ سستے گھر بنائیں گے ، گھر بنائیں گے تو عوام کو روزگار ملے گا۔ انڈسٹری بھی چلے گی ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ساتویں نمبر پر سیاحت کے شعبے کو فروغ دیں گے ، ملک کو ٹور ازم کا حب بنائیں گے ، آٹھویں نمبر پر ایگریکلچرل پالیسی بنائیں گے  کیوں کہ اس ملک میں کسی کو کسان کی فکر نہیں ہے ، مگر ہم کسانوں کیلئے ریسرچ سنٹر بنائیں گے ،ٹیوب ویل بجلی کی قیمتیں کم کریں گے ۔

کپتان نے اپنی پالیسی کا نواں  نکتہ بتاتے ہوئے کہا کہ  اپنی فیڈریشن کو مضبوط کریں گے ، سارے صوبوں کو حق ادا کریں گے ، جنوبی پنجاب صوبہ ایڈمنسٹریشن یونٹ پر بنائیں گے  اور فاٹا کو کے پی کے میں ضم کریں گے ۔ دسویں پوائنٹ میں ہم نے کے پی کے میں پولیس کو ٹھیک کیا ہے اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے جبکہ گیارہوں پوائنٹ میں  پاکستان کی خواتین کے لئے تین چیزوں کرونگا، میری پارٹی سب سے پہلے اپنی بچیوں کو تعلیم دے گی، ہم عورتوں کو تحفظ دیں گے ، سارے پاکستان میں خواتین کے پولیس اسٹیشن کھولیں گے، کیونکہ وہ مردوں کے تھانے میں جانے سے گھبراتی ہیں، جبکہ قانون کے ذریعے جائیداد سے وہ حق بھی دلوائیں گےجو اسلام نے دیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ فاٹا کے عوام کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا ، میں اس جنگ کے بھی خلاف تھا جس میں پرویز مشرف نے امریکہ کے کہنے پر فوج بھیجی تھی ،  جب حکومت آئے گی تو سب سے پہلے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے کام کریں گے ۔ ہم فاٹا کے عوام کو کے پی کے اسمبلی میں بھی نمائندگی دیں گے ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جو بلدیاتی نظام کے پی کے اسمبلی میں رائج ہے وہ پورے پاکستان میں لائیں گے ، میئر کیلئے براہ راست انتخابات کرائیں گے ، فنڈ کیلئے ایم این اے ، ایم پی ایز کے پیچھے نہیں جانا پڑے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کبھی سنا ہے کہ ایک پارٹی کرپشن پر اپنے 20 ایم پی ایز کو نکال دیئے ، نکالے گئے ایم پی ایز کو پیغام ہے  کہ ہمیں پتہ تو پہلے چل گیا تھا، جب تک آپ نے واقعی پیسہ نہیں لیا ہم نے آپ کا نام نہیں لیا، آپ کو دکھاؤں گا کہ آپ نوٹ گن رہے ہیں۔

کپتان نے کہا کہ فخر سے کہنا چاہتا ہوں کہ اتنی خوشی ہے کہ شوکت خانم کو آج ورلڈ کلاس اسپتال کا اعزاز ملا جس کا دو دن پہلے لیٹر ملا ہے، یہاں پر 75 فیصد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہےاور امیر غریب میں فرق نہیں کیا جاتا۔

اپنے طویل خطاب کے اختتام پر عمران خان نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ڈوب رہے ہو ،خدا کے واسطے اپنے آپ کو اٹھاؤ ، اگر یہ ایسے ہی قرضے لیتے رہے تو آپ آخر میں ٹوٹ جائیں گے ، حکمران  آپ کی فوج کے خلاف ہیں اور یہی وقت اصل پاکستان بنانے کا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ اپنے خون کے آخری قطرے تک عوام کیلئے لڑتا رہوں گا۔ مینار پاکستان پر تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  میرے دل سے آپ سب کیلئے دعائیں نکلتی ہیں ، آپ نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا ۔  میں نے آپ کو جب بھی بلایا، آپ آئے ۔

کپتان نے کہا کہ آج ہم جس میدان میں کھڑے ہیں ، 1940 میں قائد اعظم محمد علی جناح نے اسی میدان میں کھڑے ہو کر اعلان کیا تھ اکہ ہمیں پاکستان چاہئے ، مگر جس طرح کا پاکستان بنا ہے یہ نہ قائد اعظم کی سوچ تھی اور نہ ہی علامہ اقبال کی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قائد اعظم پاکستان چاہتے تھے اس میں سب کے حقوق تھے ،  ہمارے پاکستان میں سب اقلیتوں نے  برابر کے شہرے ہونا تھا کیوں کہ یہ ملک  مدینہ کی ریاست کے ماڈل پر بنا تھا اور مدینہ کی ریاست میں  قانون کے سامنے سب برابر تھے ۔

عمران خان نے ایک منظم جلسہ منعقد کرنے پر شعیب صدیقی اور علیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy