فیصل آباد:الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کے مزید 19مریض داخل

Published on October 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

کنفرم مریضوں کی تعداد 16ہو گئی، 11مریضوں کا تعلق فیصل آباد، 2لاہور سے، 2اسلام آباد اور ایک کا تعلق جھنگ سے
فیصل آباد (یو این پی) الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کے مزید 19مریض داخل، کنفرم مریضوں کی تعداد 16ہو گئی، 11مریضوں کا تعلق فیصل آباد، 2لاہور سے، 2اسلام آباد اور ایک کا تعلق جھنگ سے ہے، عوام کی تمام تر دہائی کے باوجود متاثرہ علاقوں‘ پارکوں‘ لاری اڈوں میں سپرے نہ کروایا جا سکا، متاثرہ مریضوں پرائیویٹ لیبارٹریوں سے مہنگے داموں ڈینگی ٹیسٹ کروانے پر مجبور،مچھر مار ادویات جعلی فروخت ہونے لگیں۔شہری ودیہی علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر‘ صفائی وستھرائی کی ناقص صورتحال کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوا، عوام کو بچاﺅ کے لیے آگاہی مہم بھی کاغذی ثابت ہوئی، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں رواں سال ہولناک اضافہ‘ ضلعی انتظامیہ کے افسران صرف سوشل میڈیا پر ہی متحرک نظر آنے میں مصروف رہنے لگے، ڈینگی مچھر سے بچاﺅ کے لیے موثر اقدامات نہ اٹھائے جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy