ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی صدارت میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران ضلع ٹھٹھہ میں ہونے والے نقصانات کے سروے کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے نمائندوں سمیت ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پاک فوج، رینجرز، محکمہ صحت، تعلیم، ایجوکیسن ورکس، میونسپل و ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث ضلع بھر میں مکانات، زرعی زمینوں اور دیگر انفراسٹکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے اور تخمینہ لگانے کیلئے متعلقہ محکموں پر مشتمل مشترکہ سروے ٹیمز تشکیل دینے اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ افسران اور اسٹاف کی فہرستیں ترتیب دیکر آج ہی ارسال کریں تاکہ انہیں ٹریننگ دیکر سروے کے کام کو بہتر طریقے اور جلد سے جلد مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران آپس میں مربوط رابطہ میں رہتے ہوئے ایک ایسی حمکت عملی تشکیل دیں تاکہ متاثرین کی جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ امداد و بحالی سمیت دیگر تمام انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes