جنرل الیکشن 2023ء کی تیاری کے سلسلے میں حتمی انتخابی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں۔ علی اصغر سیال

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ) جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصفر سیال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2023 کے لئے ووٹر لسٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس ضمن میں انتخابی فہرستوں کا اجراع 7 اکتوبر 2022 کر دیا گیا ہے جبکہ فہرستیں جانچ کیلئے ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹہ کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان آرائیں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ عذرہ مہیسر بھی موجود تھیں۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی فہرستیں شایع کردی گئی ہیں جبکہ ووٹرز کی سہولت کے مد نظر ضلع ٹھٹہ میں 10، ضلع سجاول میں 9 جبکہ ضلع بدین کے 19 اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسز میں فارم سبمیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ تینوں اضلاع کے ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں ون ونڈو سینٹر بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں قابل اور با صلاحیت افسران و عملہ رہنمائی کیلئے دستیاب ہے تاکہ لوگ آسانی سے اپنے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی سے متعلق فارم جمع کروا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کا اندراج، منتقلی یا درستگی شناختی کارڈ کے موجودہ یا مستقل پتے کے مطابق ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں اور اگر ان کا ووٹ صحیح جگہ پر درج نہیں ہو تو اپنے ووٹ کا اندراج، تصحیح اور اخراج ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس کی اپیل کی ہے کہ وہ اس جھموری عمل میں برذ چڑھ کر حصہ لیں اور ووٹوں کی درستگی اور داخلا کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں اپنے قیمتی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصفر سیال نے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز جوکہ میں اسٹیک ہولڈرز ہیں وہ بھی انتخابی فہرستوں کا معائنہ کریں اور متعلقہ فارم وصول کرکے اس پر پراسز کروائیں۔ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈویزن میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سڑکوں، اسکولز اور دیگر انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات اور لوگوں کی نقل مکانی کے باعث ڈپٹی کمشنرز کی سفارشات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کی بحالی تک انتخابی عمل کو مؤخر کیا جا سکے۔ اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان آرائین نے نئے ووٹر کے اندراج اور اس اہم مشق میں عوام کی شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان اپنی ذمہ داری کو مؤثر طریقے سے نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes